بہتر فضائی روابط سے تجارت، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،جام کمال
ہانگ کانگ(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو نے ملاقات کی جس دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان وزارت تجارت کے مطابق ملاقات میں ہانگ کانگ کے سیکرٹری تجارت و اقتصادی ترقی الجر نن یا اور پاکستانی قونصل جنرل ریاض احمد شیخ بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماوں نے باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اور سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں جام کمال خان کے مثر خطاب کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی