اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن (Ethen Sun) کے زیر قیادت پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی ہے ،وزیر اعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ہواوے کے زیر اہتمام تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کی فراہمی کے حوالے سے پیشرفت پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی ،تین لاکھ نوجوانوں میں سے 2 لاکھ 40 ہزار نوجوانوں کو بنیادی نوعیت جبکہ 60 ہزار نوجوانوں کو ہائی ٹیک تربیت فراہم کی جائے گی،اس سال کے اختتام تک تمام 3 لاکھ نوجوانوں کی تربیت مکمل ہو گی