صحت کیلئے مشورے ڈاکٹرز سے نہیں اے آئی سے لیتی ہوں:اداکارہ ہیلن میرن

 اے آئی صحت سے متعلق معمولی مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مددگار ہے:نئی فلم کی پروموشن کے دوران انٹرویو
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) معروف ہالی ووڈ اداکارہ ہیلن میرن نے انکشاف کیا ہے کہ میں صحت سے متعلق مشورہ لینے کے لیے ڈاکٹرز کے پاس جانے کے بجائے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے مدد لیتی ہوں۔81سالہ ہیلن میرن نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران اپنی نئی فلم اے ٹیلنٹ فار مرڈر کے پروموشنل ایونٹ کے دوران اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میں صحت کے معاملے میں اپنے ساتھی اداکاروں کے برعکس بہت کم فکر مند رہتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں ڈاکٹرز کے پاس جانے سے مکمل طور پر گریز کرتی ہوں اور جب صحت سے متعلق کوئی سوال پوچھنا ہو تو اے آئی سے مدد لے لیتی ہوں۔ادکارہ نے اے آئی کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی صحت سے متعلق معمولی مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مددگار ہے۔واضح رہے کہ طبی ماہرین عمومی طور پر صحت سے متعلق اہم یا سنگین مسائل میں اے آئی کو ڈاکٹر کا متبادل سمجھنے کے بجائے اسے صرف معلوماتی معاون کے طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اے آئی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات میں غلطی کا امکان موجود رہتا ہے۔