کارسواروں کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق،ساتھی شدیدزخمی

حادثہ قصبہ جھبراں کے قریب ہوا، عبدالجبار ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدرچک شاہ پورکے قریب کارسواروں نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اسکاساتھی شدیدزخمی ہوگیاجسے ہسپتال پہنچادیاگیاکارسوارموقع سے فرارہوگئے بتایاگیا ہے کہ قصبہ جھبراں کے رہائشی احمدرضااورعبدالجبارموٹرسائیکل پر سوار ہوکر شیخوپورہ سے اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ چک شاہ پورنزد قبرستان تیزرفتار کار نے بے قابوہوکر ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں عبدالجبار اور احمد رضا زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال لیجاتے ہوئے 35 سالہ عبدالجبار جاں بحق ہوگیاپولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔