لاہور(کرائم رپورٹر) گرین ٹائون کے علاقے میں بھائی نے گھریلو جھگڑے کے دوران بہن کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹائون عظمت چوک کے رہائشی نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر اپنی بہن 19 سالہ رابعہ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔