پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر میں شیر کے زخمی بچے کو طبی امداد فراہم

لاہور(کرائم رپورٹر) سمن آباد کی رہائشی خاتون زخمی شیر کے بچے کو لے کر پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر پہنچ گئی، جہاں ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر شیر کے بچے کو طبی امداد فراہم کی۔ شیر کے بچے کے ایکسرے سمیت ضروری طبی ٹیسٹ بھی کروائے گئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر نگہداشت کیلئے پولیس اینیمل ریسکیو ٹیم نے وائلڈ لائف حکام سے رابطہ کیا اور زخمی شیر کے بچے کو وائلڈ لائف رینجرز کے حوالے کر دیا۔ شیر کے بچے کو محفوظ ماحول اور بہتر نگہداشت کیلئے وائلڈ لائف حکام کے سپرد کیا گیا۔