لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر لاہور میں جانوروں کی نس بندی اور ریبیز ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ مہم آئی جی پنجاب کے وڑن "نگہبانِ بے زبان" کے تحت شروع کی گئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق، مہم میں اسپائرینگ واٹرنٹی این جی او کے تعاون سے آوارہ جانوروں کی نس بندی اور ریبیز ویکسینیشن کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کو ریبیز کے مرض سے محفوظ رکھا جا سکے اور آوارہ جانوروں کی غیر ضروری افزائش پر قابو پایا جا سکے۔اینمل ویلفیئر این جی اوز کے طلبہ و طالبات نے ریسکیو سنٹر کا دورہ کیا جہاں انچارج ڈاکٹر بلال نے انہیں ویٹرنری سہولیات سے آگاہ کیا۔ طلبہ نے جانوروں کی سرجری سے متعلق لیکچر میں بھی شرکت کی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ اینیمل ریسکیو سنٹر پولیس کے اخلاقی و فلاحی اقدامات میں ایک نیا باب ہے، جس کا مقصد شہریوں اور جانوروں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا ہے