شان نے خضر پر فائرنگ کی ، دعا سامنے آئی تو اسے بھی گولی ماردی مقدمہ درج
ڈیرہ غازیخان(خصوصی رپورٹ )تھانہ صدر کے علاقہ میں دوہرے قتل کا افسوسناک کا واقعہ ،مبینہ ناجائز تعلقات کا شاخسانہ، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور بہن کو قتل کردیا، پولیس رپورٹ کے مطابق مدعیہ شہناز بی بی اپنے بیٹے خرم عباس اور بیٹی دعا نور کے ہمراہ خضر عباس کے گھر میں موجود تھی کہ دروازے پر دستک ہوئی،اسی دوران ملزم شان عرف شانو، جو مقتول خضر عباس کا چھوٹا بھائی ہے، مبینہ طور پر وہاں پہنچا اور خضر عباس سے تلخ کلامی شروع کردی،بات بڑھنے پر شان عرف شانو نے مبینہ طور پر پستول نکال کر خضر عباس پر فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوکر زمین پر گر گیاملزم نے دوبارہ فائرنگ کی تو دعا نور اس کے سامنے آ گئی اور گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،مدعیہ کے مطابق ملزم شان عرف شانو کو اپنے بڑے بھائی خضر عباس اور دعا نور کے درمیان مبینہ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا، جس کی بنا پر اس نے مشتعل ہوکر دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کی والدہ شہناز بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم شان عرف شانو کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔