شیرا کوٹ میں گھریلو تنازعہ پر افسوسناک واقعہ، ارسلان نے طیش میں آ کر ا سوتیلے بھائی یوسف کو گولی مار دی
لاہور(کرائم رپورٹر)شیرا کوٹ میں گھریلو تنازعہ پرچھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بڑے بھائی کو قتل کر دیاپولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان کافی عرصے سے گھریلو جھگڑے اور تلخ کلامی جاری تھی، جو واقعے کے روز شدت اختیار کر گئی۔ اسی دوران ملزم ارسلان نے طیش میں آ کر اپنے سوتیلے بھائی 40 سالہ یوسف ولد ظفر پر پستول سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیاواقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول یوسف کی اہلیہ کی مدعیت میں ملزم ارسلان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہیملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور اسے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔