زین مغل بیڈ منٹن گرائونڈ تیار کروارہا تھا،معمولی تلخ کلامی پر فیضان فائرنگ کرکے فرارہوگیا
مانانوالہ(خصوصی رپورٹ)معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔مانانوالہ کے محلہ قادر آباد میں بیڈ منٹن گرائونڈ تیار کرواتے ہوئے 24 سالہ زین مغل کو 18 سالہ ملزم چھوٹے بھائی فیضان نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔مقتول دو کمسن بچوں کا باپ تھا۔مانانوالہ پولیس نے مقتول کی بیوی افشاں یاسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ،پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔