ہم کڑے امتحان سے گزر رہے ہیں سیلابی صورتحال نہایت تشویشناک ہے
قبضہ مافیا کی بنائی سوسائٹیز نے لوگوں کو سیلاب کی نذر کر دیا ، سینکڑوں گھرانے بے گھر
سانگلہ ہل (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ ہم اس وقت کڑے امتحان سے گزر رہے ہیں سیلابی صورتحال نہایت تشویشناک ہے مگر ملک میں کچھ قبضہ مافیا کے کی وجہ سے بھی لاہور جیسے بڑے شہر میں لوگوں کے گھر ، اثاثہ جات اور ساز و سامان سیلاب کی نذر ہو گیا ،قبضہ مافیا کی بنائی ہوئی سوسائٹیز نے لوگوں کو سیلاب کی نذر کر دیا اور سینکڑوں گھرانے بے گھر ہو گئے جو کہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ ملک میں جہاں جہاں سیلابی خطرہ ہے اور جہاں جہاں سیلاب سے لوگ متاثر ہوئے ہیں بحیثیت پاکستانی ہمیں چاہئے کہ ہم سب مل کر ان متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں