لاہور میں آج بارش کے 95 فیصد امکانات، موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی

لاہور میں آج بارش کے 95 فیصد امکانات، موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی

لاہور میں آج بارش کے 95 فیصد امکانات ہیں، جبکہ شہر میں دھوپ اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری جبکہ کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔