علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے اندرونی حالات پر پہلی بار کھل کر بات کی:بیرسٹر عقیل ملک

علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے اندرونی حالات پر پہلی بار کھل کر بات کی:بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پہلی بار پارٹی کے اندرونی حالات پر کھل کر بات کی اور اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی میں غلط فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

 بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور ان کی پارٹی کے لوگ شہداء کے جنازوں اور گھروں میں شریک نہیں ہوئے، اور ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کی مخالفت کرتی رہی ہے اور آج بھی ٹی ٹی پی کا موقف اپنائے ہوئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس کا بھی مسئلہ ہے اور صوبائی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔