عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا، وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا، وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو تھانہ آئی نائن میں درج ایک مقدمے میں اشتہاری قرار دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

یہ حکم انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے دیا۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد اس کیس کو دیگر ملزمان سے الگ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملزمان راجہ راشد، واثق قیوم، خرم نواز، فیصل جاوید اور عمر تنویر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔مزید برآں، عدالت نے کہا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وکلا نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی، جو عدالت نے مسترد کر دی۔ اس کے ساتھ ہی ان ملزمان کے ضمانتی مچلکے بھی منسوخ کر دیے گئے۔

عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی ہے، جب کہ دیگر ملزمان کے بارے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔