بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور، عارف علوی بڑی مشکل میں پھنس گئے

بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور، عارف علوی بڑی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد کے جناح ایونیو پر کلین آپریشن کے دوران مظاہروں میں استعمال ہونے والی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں، جن میں 19 ٹیوٹا ہائیس، 8 گاڑیاں اور 8 موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔

 مظاہرے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں پر دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ گاڑیوں کے مالکان کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔مظاہرین نے اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے، اور جناح ایونیو کے قریب پارکنگ میں گاڑیاں ڈمپ کر دی گئیں۔ مظاہرے کے دوران بشریٰ بی بی کے لیے استعمال ہونے والا جلا ہوا کنٹینر بھی تحویل میں لیا جائے گا۔

اس حوالے سے ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کی متعدد اہم شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، اور عارف علوی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف تین مختلف مقدمات تھانہ صدر حسن ابدال میں درج کیے گئے ہیں۔ ان مقدمات میں دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق، مظاہرین نے پولیس اہلکاروں سے موبائل فونز، اینٹی رائٹ کٹس اور دیگر سرکاری سامان چھین لیا اور پولیس کی گاڑیوں کو جلا دیا۔

پولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید چھاپے جاری ہیں۔