وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر کرپشن کے خلاف صوبائی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شروع دن سے عوامی خدمات میں شفافیت، احتساب اور جوابدہی کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے معلومات اور خدمات تک رسائی کے قوانین نافذ کیے ہیں جو سرکاری محکموں میں بدعنوانی کے خاتمے میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے نئے اقدام "اختیار عوام کا" پورٹل کا ذکر کیا، جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس پورٹل کے ذریعے اب تک ہزاروں شکایات کا اندراج کیا گیا ہے، اور ان میں سے بیشتر شکایات کو حل بھی کیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عوام کو بدعنوانی کے خلاف ایک مؤثر فورم فراہم کرتا ہے اور حکومت کی شفافیت کی طرف ایک اہم قدم ہے۔