واشنگ لائنز ریلوے ملازمین میں حفاظتی سامان تقسیم

لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ نے واشنگ لائنز ملازمین میں حفاظتی سامان تقسیم کیا۔ 250 حفاظتی جیکٹس، 245 لانگ شوز، 80 حفاظتی شوز،200 حفاظتی ہیلمٹس دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایس مکینیکل میاں عبدالوقاص، ڈی ایم ای ایم زوہیب، اے ایم ای نعیم چیمہ بھی موجود تھے۔ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ فیلڈ سٹاف کی بہبود، حفاظت اور سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہیحفاظتی سامان کی فراہمی سے کام کی رفتار میں بہتری آئے گی،ملازمین پیشہ ورانہ صلاحیت اور باہمی تعاون کو شعار بنائیں، کام کے دوران سیفٹی پروٹوکولز پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔