مختلف علاقوں میں سکریپنگ ، واشنگ کاآغاز

لاہور(خصوصی رپورٹ) ایل ڈبلیو ایم سی شہرِ لاہور کے ہر ہر گھر،گلی محلے کو ویسٹ فری کرنے کے ساتھ ساتھ مون سون میں صفائی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے بھی پرعزم ہے۔اس سلسلے میں فیروز پور روڈ، حالی روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، نور جہاں روڈ اور مال روڈ پر سکریپنگ اور واشنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سگیاں روڈ، تاج کمپنی روڈ، شاہدرہ چوک، جی ٹی روڈ، ٹرک اڈا، لاری اڈا میں صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔سرکلر روڈ، ایک موری پل، ریلوے سٹیشن، شالامار باغ، بھوگی وال روڈ، داروغہ والا، سلامت پورہ میں جمی ہوئی مٹی اٹھائی جا رہی ہے۔