لاہور (خصوصی رپورٹ )ریلوے کی واشنگ لائن انتظامی عدم توجہ کا شکار،سہولیات کا فقدان ،سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کے برابر،واشنگ لائن میں لگے سکیورٹی کیمرے بھی غیر فعال، سی سی ٹی وی کیمرے کئی ماہ سے خراب پڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کیمرے فعال نہ ہونے پر گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری ہونے کے واقعات عام ہورہے ہیں، ریلوے انتظامیہ کو متعدد بار شکایات کے باوجود کیمرے تبدیل نہیں کئے جاسکے، واشنگ لائن پھوٹ کا شکار ہونے سے حادثات بھی ہورہے ہیں، واشنگ لائن ملازمین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ہے نہ ہی سہولیات، اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔