لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی ایس لاہور انعام آ نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کا فیلڈ سٹاف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کی فلاح، حفاظت اور سہولت کی فراہمی پاکستان ریلوے انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔لاہور ڈویڑن میں تعینات برج سٹاف اور گینگ مینوں میں دستانے، حفاظتی جوتے اور ورکنگ ٹولز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ اقدام فیلڈ سٹاف کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سہولت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے،اس سے نہ صرف کام کی رفتار میں بہتری آئے گی بلکہ ملازمین کی حوصلہ افزائی اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔