قصور(خصوصی رپورٹ) مختلف مقامات سے دو منشیات فروشوں کو 2 کلو گرام سے زائد آئس سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی پھول نگر نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروش ہارون کو 1100 گرام آئس سمیت گرفتار کیا جبکہ کوٹ جوئیاں والا پھول نگر سے منشیات فروش شہباز کو 1120 گرام آئس سمیت حراست میں لیاگیا۔