سلنڈر دکان میں آتشزدگی ، لڑکا جھلس کر جاں بحق

گنج بازار مغل پورہ کے علاقے میں 14 سالہ عثمان چل بسا،گھر میں آگ لگنے سے 25 سالہ نوجوان زخمی 
لاہور (کرائم رپورٹر) گھر اورسلنڈر دکان میں آتشزدگی ، لڑکا جھلس کر جاں بحق، نوجوان زخمی ہوگیا گنج بازار مغل پورہ کے علاقے میں سلنڈر کی ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکا جھلس کر جاں بحق ہوگیاریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر فائٹنگ گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کردی ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے آگ بجھانے کی کوششیں جاری رکھیں۔آگ لگنے کے اس افسوسناک واقعے میں ایک بچہ شدید جھلس گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 14 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ گجرپورہ میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ لگنے سے 25 سالہ نوجوان جھلس کر زخمی ہو گیا۔ متاثرہ نوجوان کی شناخت شاہ حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے باعث جھلس گیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں اس کا علاج جاری ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ گیس لیکج کے باعث لگی، تاہم واقعے کی مزید جانچ کی جا رہی ہیحکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گیس کے آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں اور کسی بھی قسم کی لیکج محسوس ہونے پر فوری حفاظتی اقدامات کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔