بینک سکوائر مارکیٹ ماڈل ٹاؤن : دکان میں سلنڈر دھماکا ،4افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن بینک سکوائر مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔بتایا گیاہے سی بلاک ماڈل ٹاؤن کی مارکیٹ کی ایک دکان کے اندر سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑ ک اٹھی جس سے دکان میں موجود 4افراد 32سالہ منور،28سالہ شکیل ،22سالہ کاظم اورکرامت زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔