دکان میں سلنڈر دھماکہ، آتشزدگی ، نوجوان جھلس گیا

چک امرو (خصوصی رپورٹ)ظفروال کے گائوں تاراپور ٹبہ میں سلنڈر دھماکے کے باعث الیکٹرانکس کی دکان میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ شعلوں کی لپیٹ میں آکر ایک نوجوان سہیل بری طرح جھلس گیا۔ 18 سالہ سہیل کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا۔