ایل پی جی سلنڈرز کی دکان میں سلنڈر دھماکے، آتشزدگی

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے قریب ایل پی جی سلنڈرز کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث رکھے گئے سلنڈرز میں یکے بعد دیگرے دھماکے شروع ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا، جس کے باعث بڑا جانی و مالی نقصان ہونے سے بچ گیا۔ تاہم واقعے کے دوران علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔واقعے نے ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ اداروں کی سنگین غفلت کو بے نقاب کر دیا۔