مخالفین کاتشدد ، 3 بچوں کا باپ قتل ،ملزم فرار

راہوالی (خصوصی رپورٹ)چند روز قبل ہونے والے جھگڑے کا انتقام ، مخالفین نے 3 بچوں کے باپ کو تشدد کرکے قتل کردیا ، ملزم اور ان کے اہل خانہ تالے لگا کر فرار ہوگئے۔ مدعی حماد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی عمر فاروق شام کو گھر سے نکلا لیکن واپس نہ آیا، فجر کے وقت افتخار اور حمزہ کے ہمراہ کشمیر کالونی میں تلاش کیلئے نکلے تو گلہ خواجہ روٓف والا پہنچے تو ذوالقرنین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آہنی راڈ اور سوٹوں سے عمر پر تشدد کرتے ہوئے گھسیٹ کر دروازے سے باہر لارہاتھا جبکہ ایک ملزم پسٹل کے بٹ سے تشدد کررہا تھا جس نے ہمیں دیکھتے ہی پسٹل تان لیا اور بھاگ جانے کا کہا ہم دیوار کی اوٹ میں ہوگئے تو اسی دوران ملزم بغیر نمبر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے جب ہم ملزموں کے دروازے کے قریب گئے تو عمر فاروق کی تشدد زدہ لاش پڑی تھی ۔ وجہ عناد چند یوم قبل مقتول کی ملزم ذوالقرنین سے ہونے والی تکرار اور تلخ کلامی تھی۔تھانہ کینٹ پولیس نے مقتول عمر فاروق کے بھائی محمد حماد کی مدعیت میں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔