مخالفین کو پھنسانے کے لئے سنگدل باپ نے اپنے5 سالہ بیٹے کو قتل کردیا

پانچ سالہ اذان چوہنگ سے اغوا ہوا تھا، اغوا کے بعد بچے کی لاش کاہنہ کے علاقہ سے ملی
پولیس تحقیقات میں شک گزرنے پر بچے کے باپ کو گرفتار کیا، ملزم اعظم نے جرم کا اعتراف کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں دلخراش واقعہ، مخالفین کو پھنسانے کیلئے  5 سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔رپورٹ کے مطابق پانچ سالہ اذان نامی بچہ چوہنگ سے اغوا ہوا تھا، اغوا کے بعد بچے کی لاش کاہنہ کے علاقہ سے ملی، بچے کو تیز دار آلے سے قتل کیا گیا۔بچے کے اغوا کا مقدمہ بچے کی والدہ کے بیان پر درج ہوا، پولیس تحقیقات میں شک گزرنے پر بچے کے باپ کو گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم اعظم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔پولیس ذرائع نے کہا کہ اغوا اور قتل کی واردات میں ملزم کے ساتھ ایک اور ملزم بھی ملوث تھا، مخالفین کو پھنسانے کے لیے بیٹے کو قتل کیا۔