کارکی 3موٹرسائیکل کو ٹکر،2خواتین سمیت 3جاں بحق،4زخمی

مرنیوالوں میں گلزاراحمد ،شمع رانی اور اللہ رکھی ،زخمیوں میں ارسلان ودیگر شامل
لاشیں اور زخمی افراد ہسپتال منتقل ،1 زخمی کی حالت تشویشناک ، کار ڈرائیور فرار 
بورے والا، گگو منڈی (خصوصی رپورٹ )کار کی تین موٹرسائیکل سواروں کوٹکر سے دو خواتین سمیت 3افراد جاں بحق، دو طلبہ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق لاہور روڈ گگو منڈی کے قریب تیز رفتار کار نے تین موٹر سائیکلوں کو بری طرح روند ڈالا اور درخت سے ٹکرا ئی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پر سوار دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو طلبہ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،مرنیوالوں کی شناخت گلزار احمد ، شمع رانی اور آرکھی سکنہ پاکپتن کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں میں ارسلا ن اور رمیض سکنہ بورے والا ،محمد احمد اور صفیہ بی بی سکنہ پاکپتن شامل ہیں۔اطلاع ملنے پرریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔