ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کرنے کا امکان

ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کرنے کا امکان

ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز کے دوران آئی سی سی کی جانب سے رچی رچرڈسن کی بطور میچ ریفری تقرری کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری کے فرائض سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر آئی سی سی درمیانی راستہ نکالنے کے لیے غور کر رہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس حوالے سے آج ہی پی سی بی کے خط کا باضابطہ جواب دیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے میچز سے الگ کرنے کا آپشن زیرِ غور ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے اور واضح کر دیا ہے کہ اگر پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا گیا تو قومی ٹیم میچز کھیلنے سے انکار کر سکتی ہے۔مزید برآں، ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔