پاکستان کا آئی سی سی سے اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری مقرر نہ کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا آئی سی سی سے اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری مقرر نہ کرنے کا مطالبہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ذمہ داریاں نہ دی جائیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کر واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ نے حالیہ پاک-بھارت میچ کے دوران جانبداری کا مظاہرہ کیا، اس لیے انہیں آئندہ سیریز میں تعینات نہ کیا جائے۔مزید بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے بھی اینڈی پائی کرافٹ کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ اکتوبر میں شروع ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کے لیے کسی اور میچ ریفری کو مقرر کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اس سے قبل ایشیا کپ کے دوران بھی میچ ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔