وزیرِاعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز

وزیرِاعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز

این ڈی ایم اے نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

 اس سلسلے میں مزید امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ کے متاثرین کے لیے مزید 5000 خیمے فراہم کیے گئے ہیں۔ سکھر سے 8 ٹرکوں پر 1100 خیمے اور جلوزئی سے 16 اور 15 ٹرکوں کے دو قافلوں کے ذریعے 3900 خیمے روانہ کیے گئے۔اب تک پنجاب کو دیے گئے 2215 ٹن امدادی سامان میں خیموں کے علاوہ کمبل، مچھر دانیاں، پانی کے فلٹریشن پلانٹس، رضائیاں، فولڈنگ بیڈز، پانی کے کین اور 17 کشتیاں بھی شامل ہیں۔

 مجموعی طور پر این ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کو 35 ہزار خیمے فراہم کیے جا چکے ہیں۔این ڈی ایم اے نے واضح کیا کہ وہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور تمام اداروں کی امدادی کارروائیوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تاکہ متاثرین تک بروقت ریلیف پہنچایا جا سکے۔