ویب ڈیسک: اطالوی اسکی ریسنگ ٹیم کے 25 سالہ کھلاڑی میٹیو فرانزوسو چلی میں تربیتی سیشن کے دوران حادثے کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔
فرانزوسو لا پاروا اسکی ریزورٹ میں اطالوی اولمپک ٹیم کے ساتھ تربیت کر رہے تھے جب وہ ایک جمپ کے دوران کنٹرول کھو بیٹھے اور حفاظتی باڑ سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں اُنہیں شدید دماغی چوٹ آئی۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور اتوار کے روز سان تیاگو کے ایک کلینک میں انتقال کر گئے۔
فیڈریشن کے صدر فلیویو رودا نے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف کھیل بلکہ فرانزوسو کے خاندان کے لیے بھی بڑا نقصان ہے۔میٹیو فرانزوسو نے 2020 کی جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں ڈاؤن ہل کیٹیگری میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی اور 2021 میں ورلڈ کپ ڈیبیو کے بعد 17 مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔