پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ وہ ہیوسٹن، امریکہ میں مقیم تھے اور اتوار کی صبح حادثے کا شکار ہوئے۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لانس خان آؤٹ فیلڈ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے اور وہ 2023 کے لنکن کپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے تھے۔فخر شاہ کے مطابق، لانس خان پاکستان کے ان اوورسیز ٹیلنٹ میں سے ایک تھے جو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ "لانس ایک باصلاحیت کھلاڑی تھے، ان کی ناگہانی موت کھیلوں کے حلقے کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔"واضح رہے کہ لانس خان کے بھائی پیئرس خان بھی پاکستان بیس بال ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن اور شائقینِ کھیل کی جانب سے لانس خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی جا رہی ہے اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔