سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل جاری، پاور ڈویژن رپورٹ

 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ، جن میں سے 58 فیڈرز مکمل اور 23 جزوی طور پر بحال ہو چکے
اسلام آباد (آن لائن) سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے عمل میں تیزی آ رہی ہے، اور پاور ڈویڑن نے 22 ستمبر تک کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، فیسکو، لیسکو، میپکو، گیپکو، پیسکو، ٹیسکو، ہیزیکو اور سیپکو کے زیرِ انتظام مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے، جس میں کئی فیڈرز مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں، جبکہ دیگر فیڈرز کی جزوی بحالی بھی کر دی گئی ہے۔ فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں سے 58 فیڈرز مکمل اور 23 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ فیسکو کے 10،929 متاثرہ صارفین کے لیے بجلی کی بحالی کا کام 24 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ لیسکو نے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 66 کو مکمل اور 1 کو جزوی طور پر بحال کر لیا ہے، اور لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ لیسکو کے 441 متاثرہ صارفین کے لیے 23 ستمبر تک بجلی کی بحالی کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق میپکو کے 181 متاثرہ فیڈرز میں سے 30 مکمل اور 144 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں، جبکہ پانی کا سطح کم ہونے کے بعد باقی فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گیپکو کے 11 گرڈ اور 103 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں سے 101 فیڈرز مکمل اور 2 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ گیپکو کے 204 متاثرہ صارفین کے لیے بجلی کی بحالی کا عمل سیلاب کے پانی کے اْترنے کے بعد مکمل کر لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے 88 فیڈرز مکمل اور 3 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں، اور سوات، صوابی اور ڈی آئی خان کے علاقے میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹیسکو کے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں