سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک پر کمیشن بنانے کی درخواست خارج

اسلام آباد (اے ایف بی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر کمیشن تشکیل دینے کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔کیس کی سماعت کے دوران جب معاملہ کال ہوا تو درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر جسٹس محمد آصف نے درخواست خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا