جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی نماز جنازہ ،میاں ثاقب نثار، عمر عطا بندیال سمیت دیگر شخصیات کی شرکت

لاہور(آئی این پی)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نماز جنازہ میں شرکت کی، سابق جج جسٹس ریٹائرڈ اعجاز الاحسن، سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال حسن بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔نماز جنازہ میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا، راحیل کامران شیخ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس رضا قریشی نے شرکت کی۔جسٹس خالد اسحاق، سینئر وکیل بابر اعوان، پیر مسعود چشتی، سینئر وکیل وقار اے شیخ ، اشتر اوصاف، سابق چیف جسٹس یاور علی، سابق جج جسٹس شیخ نجم الحسن بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔