آڈیو لیک کیس جسٹس اعظم خان کی عدالت منتقل ، آج سماعت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث کیس دوسری عدالت کو منتقل کیا گیا۔اب جسٹس اعظم خان آج 4 نومبر کو آڈیو لیکس کیس کی سماعت کریں گے۔ یہ کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس سے متعلق ہے،فریقین کی جانب سے آڈیو لیکس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو مزید کارروائی سے روکنے کا حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔