عدالت کی اتھارٹی کو انڈر مائین نہیں ہونے دینگے،چیف جسٹس جج دینے سے انکار کر دیں تو پھر کیا ہوگا
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں آڈیو لیک کمیشن کیس میں بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر نیا کمیشن بنتا ہے تو یہ مقدمہ تو غیر مؤثر ہو جائے گا۔جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کیا حکومت کمیشن کیلئے ججز کی نامزدگیاں چیف جسٹس کی مشاورت سے کرے گی،عد الت کی اتھارٹی کو انڈر مائین ہونے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کمیشن کیلئے جج دینے سے انکار کر دیں تو پھر کیا ہوگا؟انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے دیے ہیں انھوں نے سوال اٹھایاکہ کیا حکومت کمیشن کیلئے ججز کی نامزدگیاں چیف جسٹس کی مشاورت سے کرے گی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ ایک قانونی سوال ہے، قانون مشاورت کا پابند نہیں کرتا۔