شیخ وقاص اکرم کے عالیہ حمزہ کو کئے گئے مبینہ آڈیو میسج لیک

    لاہور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کے پارٹی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو کیے گئے مبینہ آڈیو میسجز لیک ہوگئے۔ جس میں شیخ وقاص اکرم نے باقاعدہ منع کیا کہ عالیہ حمزہ لاہور میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہ کریں کیوں کہ یہ صرف پارلیمنٹیرینز کے لیے بلایا گیا اجلاس ہے، جس میں انتظامیہ نے اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ کسی اور شخص کو شرکت کی دعوت نہیں دی۔تاہم اس ایک پیغام کے سامنے آنے کے بعد شیخ وقاص اکرم کی مبینہ آڈیو چیٹ لیک ہوئی جس میں انہیں غصے کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’میرا میسیج آپ نے سیاق وسباق کے بغیر میڈیا کو جاری کردیا، آپ کس قسم کی خاتون ہیں کہ آپ کو جو بات کہی جائے آپ وہ آگے میڈیا کو فیڈ کردیں، کیا آپ لوگ اتنے میڈیا ہنگری ہیں کہ آپ کو جو پیغامات بھیجے جائیں آپ وہ میڈیا کو لیک کردیں؟‘۔