جسٹس طارق محمود جہانگیری نے چیف جسٹس کورٹ کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ لینے کیلئے درخواست دائر کر دی

 اسلام آباد(آن لائن)جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے معاملے پر بات مزید بڑھ گئی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے  چیف جسٹس کورٹ کی منگل کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر کر دی۔بیرسٹر جہانگیر جدون نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز میڈیا پر بڑے پیمانے پر جسٹس جہانگیری کیس رپورٹ ہوا، میڈیا پر رپورٹ ہوا چیف جسٹس نے وکلا کو کہا ابھی کوئی آرڈر پاس نہیں کر رہے لیکن سماعت ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ جسٹس جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا