میئر نے امیگریشن حکام سے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے، امریکی صدر
میٹروپولیٹن پولیس غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات امیگریشن حکام کو نہیں دیگی، میئر واشنگٹن ڈی سی موریئل بوسر
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دیدی۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے میئر نے امیگریشن حکام سے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی نافذ کر کے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے۔اس حوالے سے میئر واشنگٹن ڈی سی موریئل بوسر کا کہنا ہے میٹروپولیٹن پولیس غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات امیگریشن حکام کو نہیں دیگی