لاگوس(آئی این پی )نائیجیریا میں ایک ہفتے کے دوران سیکڑوں شہریوں، خصوصا اسکول کے بچوں کے اغوا کے بعد صدر بولا ٹینوبو نے ملک میں قومی سیکیورٹی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق صدر نے کہا کہ یہ ایک قومی ہنگامی صورتحال ہے اور ہم سیکیورٹی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اضافی اہلکاروں کو فورا میدان میں اتار رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ملک لرزا دینے والے اغوا کے واقعات ہوئے اور صرف چند دنوں میں نامعلوم حملہ آور مختلف شہروں اور دیہاتوں کے اسکولوں سے بچوں اور عملے کو اغوا کر کے فرار ہو گئے ہیں۔کئی مغویوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ کچھ خود بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے لیکن نائجر اسٹیٹ کے کیتھولک بورڈنگ اسکول سے اغوا کیے گئے 265 بچے اور اساتذہ تاحال لاپتہ ہیں