اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں مذہبی تشدد کو روکنے کیلئے فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر نائجیریا عیسائیوں کے قتل عام پر قابو پانے میں ناکام رہا تو پینٹاگون فوراً فوجی کارروائی شروع کرے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نائجیریا کو تمام امداد بند کر دے گا اور اگر فوجی بھیجے گئے تو وہ "مکمل طاقت" سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انھوں نے نائجیریا کی حکومت کو "بدنام ملک" قرار دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر حملہ کیا گیا تو وہ سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔نائجیریا کی حکومت نے اس دھمکی پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا، اور وائٹ ہاؤس بھی فوجی کارروائی کی نوعیت یا وقت پر تبصرہ کرنے سے گریز کر رہا ہے۔