روانڈا اور کانگو کا معدنیات کے شعبے میں امریکا سمیت فریقین ثالث کے ساتھ تعاون پر اتفاق

کِنشاسا (آئی این پی )روانڈا اور جمہوریہ کانگو امریکا سمیت فریقین ثالث کے ساتھ تعاون کرنے پر متفق ہو گئے  ، تاکہ وہ اپنی معدنی سپلائی چینز کو دوبارہ منظم کریں اور اصلاحات تیار کریں، کیونکہ دونوں ممالک واشنگٹن میں ہونے والے امن معاہدے کے بعد سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں   برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے فریم ورک کے مسودے پر اتفاق کیا ہے، جو امن معاہدے کا حصہ ہے اور اب اس مسودے پر متعلقہ فریقین، بشمول نجی شعبہ، کثیرالجہتی بینک اور دیگر ممالک کی کچھ ڈونر ایجنسیاں بات چیت کر رہی ہیں