اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور روانڈا نے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان روانڈا کی مصنوعات کے لیے پرکشش منڈی ہے، پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ تفصیل کے مطابق روانڈا کے امورِ خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیراولیور جین پیٹرک ندوہنگیرے کی پیر کو وزارت خارجہ اسلام آباد آمد ہوئی جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روانڈا کے وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں