وزیر اعلیٰ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور پہنچ گئیں ، گورنمنٹ ہائی سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ‘سیلاب سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم کے چیک پیش کئے
دیگ سے سالن ڈال کر سیلاب متاثرین کو پیش کیا ،خود جاکر ہر خاتون اور بچوں کو کھانا پیش کرتی رہیں ‘ننھی بچیاں وزیراعلی سے لپٹ گئیں ، کمسن بچی کی خواہش پر کرکٹ کھیلی
مریم نواز نے میانوالی میں الیکٹرک بس کے تاریخی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا‘ وزیر اعلیٰ جہاز چوک پہنچیں اور بس سٹاپ سے الیکٹرک بس پر سوار ہوئیں‘مسافر خواتین کو مبارکباد دی
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے جمہوریت محض حکومت سازی کا نظام نہیں بلکہ عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا پائیدار رشتہ ہے۔جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئین کی حفاظت کو جہاد سمجھنے والوں کو سلام ہے کیونکہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں اور عوام کی رائے ہی ترقی کا پہلا زینہ ہے، فتنہ فساد اور تشدد کی بنیاد پر رائے سازی جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت وہ عہد ہے جہاں اقتدار عوام کی دہلیز پر آتا ہے، معیشت جمہوریت کے بغیر پائیدار ترقی نہیں کر سکتی، جمہوریت مضبوط ہوگی تو تعلیم کا در کھلے گا، سہولتیں ملیں گی اور ہر نوجوان کا خواب مکمل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت محض حکومت سازی نہیں، عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، جمہوریت وہ آئینہ ہے جس میں ہم اپنی غلطیاں دیکھ کر درست کر سکتے ہیں‘دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور پہنچ گئیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثر علی پورشہر کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گورنمنٹ ہائی سکول علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم کے چیک پیش کئے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کی اور گھل مل گئیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ خواتین کو دلاسہ دیا اور نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیگ سے خود سالن ڈال کر سیلاب متاثرین کو پیش کیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود جاکر ہر خاتون اور بچوں کو کھانا پیش کرتی رہیں ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ خواتین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ ننھی بچیاں وزیراعلی مریم نواز شریف سے لپٹ گئیں اور پیار کیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں کمسن بچی کی خواہش پر کرکٹ کھیلی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بال کرائی اور ہٹ کرنے پر بچی کو داد دی۔علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے میانوالی میں الیکٹرک بس کے تاریخی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف جہاز چوک پہنچیں اور بس سٹاپ سے الیکٹرک بس پر سوار ہوئیں ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس میں سفر کرکے پراجیکٹ کاباضابطہ آغاز کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی الیکٹرک بس سٹاپ پرمسافر خواتین سے بات چیت، میانوالی میں بس سروس کے آغاز پر مبارکباد دی۔پہلی الیکٹرک بس میں سفر کرنے والے مسافروں کا اظہار مسرت کیا ۔مسافروں نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ اس خوبصورت بس میں سفر کرنا خواب کی طرح لگتا ہے، تھینک یو مریم نواز۔ میانوالی الیکٹرک بس کی سہولت حاصل کرنے والا پنجاب کا پہلا ضلع بن گیا ہے۔