شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کوبتایا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں:شازیہ مری

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان و ایم این اے شازیہ مری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی برسی پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کوبتایا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ان کے اس فلسفہ نے ملک میں آمریت کوجڑیں پکڑنے کی اجازت نہیں دی،بھٹو شہید اورجمہوریت سے محبت کرنے والے تمام لوگ طاقت بیلٹ باکس کو سمجھتے ہیں اس دن پر ہم ان کے نظریات کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔