خواتین محض نمائندہ نہیں، پالیسی ساز اور موثر سفارتی قوت ہیں: مریم نواز

لاہور (سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے  پاکستان کی خواتین محض نمائندہ نہیں، پالیسی ساز اور موثر سفارتی قوت ہے۔وزیراعلی پنجاب نے سی بی ڈی روٹ 47 کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دینے کا اعلان کیا اور انٹرنیشنل ڈے آف ویمن ان ڈپلومیسی پر خواتین سفارتکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سفارتکاری میں تاریخ ساز کردار ادا کرنے والی باہمت خواتین قوم کا سرمایہ ہیں، جب خواتین سفارتکاری کی قیادت کرتی ہیں تو یہ ڈپلومیسی امن اور انسانیت کا امتزاج بن جاتی ہے