صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے خاندان سے تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے۔
اس دوران انہوں نے شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ کے صبر و استقامت کی بھی دعا کی۔جاری بیان میں بتایا گیا کہ صدرِ مملکت نے لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم بھارت نواز فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مکمل اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ملک میں امن کے قیام کے لیے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھے۔