یومِ شہدائے پولیس: صدر مملکت اور وزیراعظم کا پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت

یومِ شہدائے پولیس: صدر مملکت اور وزیراعظم کا پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت

ویب ڈیسک: ملک بھر میں یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

تقریبات کا انعقاد:
پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی گئیں۔پولیس شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام:
"آج ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔""پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی۔""قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، حکومت شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔"
وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام:
"پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں۔""دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد اہلکاروں نے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔""رحیم یار خان میں ایلیٹ فورس کے 5 جوانوں کی شہادت پولیس کے عزم کی عکاس ہے۔""پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال جرائم کی روک تھام کے لیے خوش آئند ہے۔"
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پیغام:
"4 اگست کا دن داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام ہے۔""ایس ایس پی اشرف مارتھ، کیپٹن مبین اور تمام پولیس شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔""ریاست ان خاندانوں کی مقروض ہے جنہوں نے ملک کے امن کے لیے اپنے بیٹے قربان کیے۔""آج ہم عہد کرتے ہیں کہ شہداء کو نہیں بھولیں گے اور ان کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔"